Posts

Showing posts from December, 2020
Image
چلو ہم مان لیتے ہیں۔ ۔  جولائی 2018 کے عام انتخابات کی گرد ہے کہ بیٹھ کر ہی نہیں دے رہی. قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں حزب اختلاف نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیا اور گاؤں میں بیاہ کر جانے والی شہری دلہن کی طرح حزب اقتدار کو جتا بھی دیا تھا کہ ہم سے چھیڑ چھاڑ کی تو اچھا نہیں ہوگا. تحریک انصاف کی حکومت کا تیسرا سال اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے کامیابیاں غیر محسوس او ر ناکامیوں کے انبار لگتے جا رہے ہیں. عمران کی شخصیت کے سحر اور بقول پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن دل کو چیرتی ہوئی عمران خان کی تقریروں اور دعووں سے متاثر پاکستان کے نوجوانوں کی اکثریت نے خود بھی ووٹ تحریک انصاف کو دیا اور برسوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے والے اپنے والدین کو بھی تحریک انصاف کو ووٹ دینے پر مجبور کیا. کیوں ہوا اور کیسے ہوا کی گردان سے ہٹ کر بات کریں تو عمران خان نے تین دہائیوں سے ملک پر راج کرنے والی دو بڑی جماعتوں کے خاموش اتحاد کو ہلا کر رکھ دیا. ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ اکیاون ہزار ووٹ لے کر تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر تو ضرور ابھری لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرم