دوبئی چلو یا دوبئی سے چلو؟
! شاید ایسا ہی ہو ایک دوست سے بات ہو رہی تھی کہ کراچی میں صرف ڈی ایچ اے فیز 8 کے پلاٹس کی قیمتوں میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے ، انہوں نے وضاحت دی کہ پہلے یہ سلوگن تھا کہ دبئی چلو لیکن ایران اسرائیل امریکہ جنگ کے بعد اب نیا نعرہ ہے کہ دبئی سے چلو ! پاکستان اور کئی ممالک سے کالا اورچٹا پیسہ جو دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں پارک ہوا تھا وه ڈوب چکا ہے اب پیسے والوں نے کراچی کا رخ کیا ہے اور پہلا پڑاؤ کراچی کا ڈیفنس ہے اپنے ایک اور دوست کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ آج کی جیو پولیٹیکل صورت حال میں خلیج کی بجاۓ پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ، امریکہ اور یورپ اور دیگر ممالک کی کراچی اور گوادر میں دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی ہل چل مچ چکی ہے ، زیادہ صوبے اور بلدیاتی نظام کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔کراچی اور گوادر کو وفاق کے زیر انتظام لانے میں امریکہ کی دلچسپی ہو سکتی ہے ۔۔ آصف زرداری صدر مملكت گو کہ اس سے اتفاق نہیں کرتے لیکن وه اس لئے كمزور ہیں کیونکہ یو اے ای كمزور ہو چکا ہے اور دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے اس نے بھارت اور اسرائیل کو جوائن کر لیا ہے جو پاکستانی مقت...