Posts

Showing posts from February, 2021
Image
میانمار کی جمہوریت کے فاتح اور ایک صفحے کے مندرجات!  نصف صدی تک اقتدار پر براجما ن رہنے والی میانمار کی فوج پر اقتدار سے دوری کے دس سال کتنے کٹھن گذرے ہونگے اس کا اندازہ جمہوریت کی علامت آنگ سان سوچی اور آمریت کے نقیب جنرل من آنگ ہلاینگ کی اخبارات میں چھپنے والی تصویروں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے. جنرل آنگ کا مؤدبانہ انداز اور آنگ سان سوچی کے چہرے کی طمانیت بتا رہی تھی کہ دونوں ایک صفحے پر ہیں. کہیں دور دور تک ایسی کوئی علامت دکھائی نہیں دے رہی تھی جس سے یہ سمجھا جاتا کہ کل نہ جانے ہم کہاں ہوں اور تم کہاں؟ بہت دور کی بات نہیں 1977 کے اوائل میں جنرل ضیا الحق اور ذولفقار علی بھٹو کے درمیاں بھی ایسی ہی گاڑہی چھنتی تھی جیسا جنرل من آنگ اور آنگ سان سوچی کی تصاویر میں دکھائی دے رہا ہے. جنرل ضیا الحق ذولفقار علی بھٹو کے ارد گرد ایسے مؤدبانہ انداز میں متحرک دکھائی دیتے تھے جیسے ذولفقار علی بھٹو بظور وزیر خارجہ جنرل ایوب خان کے روبرو انتہائی آداب کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیاکرتے تھے. جنرل ضیا الحق اور ذولفقار علی بھٹو ایک ہی صفحہ پر اتنے قریب دکھائی دیتے تھے پتہ ہی نہیں چلنے دیت