Posts

Showing posts from September, 2021
Image
مشتری ہوشیار باش!  عمران خان نے 18 اگست 2018 کو پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تو 17 اگست 1988 کی بہت یاد آئی وہ بھی اگست کا مہینہ تھا یہ بھی اگست کا مہینہ تھا وہ 17ا تاریخ تھی یہ 18 تاریخ تھی وہ بھی آٹھ کے ہندسے والا دن تھا یہ بھی آٹھ کے ہندسے والا دن تھا. اگست 88 19کے ساتھ بھی ملکی تاریخ کے بد ترین تخریب کاری کے واقعے میں مبینہ طور پر درون خانہ سازشوں کی طویل داستانیں وابستہ تھیں 2018 کی حلف برداری کے ساتھ بھی بہت ساری اندرونی سازشوں کی داستانیں جڑی ہوئی تھیں جو ایک ایک کر کے ظہور پذیر ہو رہی ہیں.1988 کا شہید ریاست کی اکثریتی آبادی کا مسیحا اور ہمدرد تھا جسے ریاست کے مذہبی حلقوں کی مکمل تائید حاصل تھی 2018 کا فاتح بھی ریاست کے ووٹوں کی اکثریت کا مسیحا اور ہمدرد ہے اور مذہبی حلقوں میں بھی اس کے لئے غیر مشروط حمائت بدرجہ اتم موجود ہے. 1988 کے شہید کے ساتھ بھی وفاداروں کا ایسا گروہ تھا جن میں کچھ آخری سانسوں تک شہید کے ساتھ رہے جبکہ کچھ نے سفر کے آخری لمحات میں بوجوہ اپنی راہیں جدا کر لی تھیں. 2018 کے غازی کے ساتھ بھی کچھ ایسے وفادار ہیں جن کا جینا مر