کنری کے نواح کے ایک گاؤں چیل بند کا ایک متوسط زمیندار سید علی اصغر شاہ
اور کہانی اختتام تک آن پہنچی ہے ستر کی دہائی کا قصہ ہے. سندھ کے ایک چھوٹے سے شہر کنری کے نواح کے ایک گاؤں چیل بند میں 2024 کی سیاست کی بساط کا نمونہ تیار کیا جا رہا تھا. چیل بند کا ایک متوسط زمیندار سید علی اصغر شاہ ان دنوں کنری کے شہریوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بنا ہوا تھا یا شائد بنا دیا گیا تھا. کنری شہر کے گلی محلوں سے شہر کی چھوٹی بڑی دوکانوں، ہوٹلوں تک ہر جگہ سید علی اصغر شاہ کے بارے میں دیو مالائی کہانیاں پھیلی ہوئی تھیں. کسی حجام کی دوکان پر بیٹھتے تو سید علی اصغر شاہ کا تذکرہ، شہر کے واحد بس اڈے سے گذرتے تو علی اصغر شاہ کے قصے، چاچا نصیر کی محنت اور ایمانداری کی بے مثال نشانی کنری کے واحد پبلک پارک میں جاتے تو علی اصغر شاہ کاخوف اور قاضی سلطا ن گورنمنٹ ہائی اسکول اور گوٹھ منشی غلام محمد کے درمیان واقع زیر تعمیر واٹر سپلائی اسکیم کے پانی کے تالاب کے پاس سے گزر ہوتا تو پانی کے مٹکے سروں پر رکھے شہر کی خواتین بھی سہمی سہمی دکھائی دیتی تھیں. متعدد بار سید علی اصغر شاہ کو واٹر سپلائی اسکیم سے ملحق پبلک پارک کے قریب بیٹھے دیکھا ستر کی دہائی میں وہ اپنی بڑ...