Posts

Showing posts from May, 2025

جنرل راحیل شریف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر تک ہم آج بھی 2015 میں کھڑے ہیں.....ماضی کاایک کالم جس میں شخصیات کی ترتیب قاری خود دے سکتے ہیں؟

Image
  کئی دہائیوں کے بعد پاکستان کی سیاسی بساط پر ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اپنی سیاست کا بوجھ ایک فرد کے کاندھوں پر ڈال کر عوام کی نگاہوں میں سرخرو ہونے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں پاکستان میں بلاواسطہ یا بالواسطہ حکمرانی کرتے ہوئے گروہ بھی فرد واحد کے نام کے سہارے اقتدار کو طول دینے کی کوششیں کر رہے ہیں تو اقتدار کے حصول میں سرگرداں جماعتیں بھی ایک فرد کی حرکات و سکنات کو پیمانہ بنا کر سیاسی چالیں چل رہی ہیں ایسے مناظر پہلی بار ملکی سیاست کے کینوس پر ابھر رہے ہیں کہ جمہوریت کی دعوے دار حکمران جماعتوں کے بینرز پر بھی مسلح افواج کے سربراہ کی قد آور تصاویر نظر آ رہی ہیں تو دوسری جانب حکمرانوں کی بد ترین ناقد اور حزب مخالف کی جماعتیں بھی جنرل راحیل شریف کے قد آدم پوسٹرز کے سائے میں سیاسی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ جنرل راحیل شریف پاکستانی قوم کے تمام مسائل کا واحد حل ہیں اور فقط وہ ہی پاکستان کو ایک مثالی اسلامی ریاست بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ایک عام شہری حیران ہے کہ جنرل راحیل شریف کے پاس ایسی کونسی جادوئی چھڑی ...

سندھ کے گدھ (حصہ اول )

Image
ایک شکاری    پرندہ     ہے جو مرے ہوئے جانوروں کی لاشوں کا گوشت کھاتا ہے ۔     (Vulture)  گدھ   گِدھوں کو فطرت کی کی جانب سے صفائی کی سہولت سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ہمارے ماحول سے بیکٹیریا   اور    پیتھوجینز پر مشتمل مردہ جانوروں کو ہٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ گدھوں کی غیرموجودگی میں مر‌ے ہوئے جانورعام طور پر سڑتے رہتے ہیں اور سڑنے کے بعد یہ زہریلے کیمیکلز اور مختلف گیسیں پیدا کرتے ہیں۔ گِدھ لاشوں پر بننے والے بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ہوتے ہیں کیونکہ وہ انھیں ماحول سے ہٹا دیتے ہیں۔ گِدھوں کی عدم موجودگی آوارہ کتوں کی آبادی میں اضافے کا سبب بنتی ہے جس سے انسانوں میں ریبیز کا خطرہ ہوتا ہے۔ گدھ کو دوگر وپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا  اور انڈین کانڈرس گدھ  گروپ شمالی اور جنوبی امریکا میں پایا جاتا ہے  مردار خور گدھ  جسے اولڈ ورلڈ ولچرسے موسوم کیا گیا ہے یورپ، افریقہ اور ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے یہ ہندوستان کے ریگستانی، صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں گدھ...

( VULTURES) سندھ کے گدھ

Image
قیام پاکستان سے شروع ہونے والا گدھوں کا سفر زور و شور سے جاری ہے یہ جان کر بھی کہ مشرقی پاکستان کے گدھ پاکستان کی سرزمین پر موجود زندہ لاشوں کو کب کا ٹھکانے لگا کر اب بنگلہ دیش پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ سندھ کے گدھ کن اقسام اور کن علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں. ان کا طریقہ واردات یکساں کیوں نہیں؟ سندھ کے گدھ صرف انسانی لاشوں ہی کو کیوں کھاتے ہیں دیگر مرداروں کو کیوں نہیں؟ پڑھیئے میرا بلاگ۔۔۔۔۔۔۔ اور رائے دیجئے کہ گدھوں کی وارداتوں کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے؟