سندھ کے گدھ (حصہ اول )
ایک شکاری پرندہ ہے جو مرے ہوئے جانوروں کی لاشوں کا گوشت کھاتا ہے۔ (Vulture) گدھ
گِدھوں کو فطرت کی کی جانب سے صفائی کی سہولت سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ہمارے ماحول سے بیکٹیریا اور پیتھوجینز پر مشتمل مردہ جانوروں کو ہٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گدھوں کی غیرموجودگی میں مرے ہوئے جانورعام طور پر سڑتے رہتے ہیں اور سڑنے کے بعد یہ زہریلے کیمیکلز اور مختلف گیسیں پیدا کرتے ہیں۔
گِدھ لاشوں پر بننے والے بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ہوتے ہیں کیونکہ وہ انھیں ماحول سے ہٹا دیتے ہیں۔ گِدھوں کی عدم موجودگی آوارہ کتوں کی آبادی میں اضافے کا سبب بنتی ہے جس سے انسانوں میں ریبیز کا خطرہ ہوتا ہے۔
گدھ کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کیلی فورنیا اور انڈین کانڈرس گدھ گروپ شمالی اور جنوبی امریکا میں پایا جاتا ہے
مردار خور گدھ جسے اولڈ ورلڈ ولچرسے موسوم کیا گیا ہے یورپ، افریقہ اور ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے یہ ہندوستان کے ریگستانی، صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں
گدھ کی چونچ موٹی، سخت اور سامنے مڑی ہوئی ہوتی ہے۔ چونچ کے اوپر سانس لینے کے لیے دونوں جانب سوراخ ہوتے ہیں۔ سر کے کسی قدر نیچے کی جانب دونوں طرف آنکھیں ہوتی ہیں جو دو الگ اطراف میں دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ عموماً صحت مند جانوروں پر حملہ نہیں کرتے بلکہ بیمار اور لاغر جانوروں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ ان میں سونگھنے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے جس ے بلندی پر مردار کی بو پہنچ جاتی ہے۔ یہ گروپ کی شکل میں غذا کھاتے ہیں جب کسی جانور کی نعش دکھائی دیتی ہے تب گدھ کا جھنڈ وہاں اتر پڑتا ہے۔ مردار کے اندورنی اعضاء جیسے آنت، جگر اور دل تک شوق سے کھاتا ہے۔
گدھ کو صفائی کرنے والا پرندہ کہا جاتا ہے یعنی جنگلوں میں مردار جانوروں کو یہ پرندے تھوڑی دیر میں ہی چٹ کر جاتے ہیں۔ جب گدھ غذا کھا لیتا ہے تو اسے ہضم کرنے کے لیے سو جاتا ہے یا نیم خوابیدہ کی حالت میں رہتا ہے
ایک وقت تھا کہ گِدھ انڈیا اور پاکستان کے علاقوں میں بڑی تعداد میں اور قریباً ہر جگہ پایا جانے والا پرندہ تھا۔
لیکن دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ پہلے انڈیا میں بیمار گائے کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ایک دوا کی وجہ سے گِدھ مرنے لگے۔
ان کے غیر ارادی طور پر ختم ہونے کی وجہ سے مہلک بیکٹیریا اور انفیکشن پھیلنے لگے، جس کے نتیجے میں پانچ سالوں میں ہر سال تقریباً پانچ لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
Comments
Post a Comment