Posts

Showing posts from June, 2025

انسان اور گدھ کی جبلتوں خصلتوں کا محلول. سندھ کے گدھ(2)

Image
سندھ کے گدھ(2) مردہ جانوروں اور انسانوں کے گوشت سے رغبت رکھنے والا دو سے چار فٹ کے قد کا یہ پرندہ  دو  کلو سے 10 کلو وزن تک پہنچ جانے کے باوجود اڑان کی رفتار میں کمی نہیں آنے دیتااور 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 37 ہزار فٹ کی بلندیوں تک اڑان بھرنے پر عبور رکھتا ہے. گدھ کا معدہ اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ گلے سڑے دیو ہیکل جانوروں اور مردہ انسانوں کا  گوشت کھاکر بھی بے مزہ نہیں ہوتا. ہاں کبھی لمبا ہاتھ مارلیں اور اوقات سے زیادہ کھالیں تو دوران پرواز قے کر کے پیٹ کا بوجھ ہلکا کر لینے کا فن بھی جانتا ہے. دنیا کے تمام براعظموں میں پایا جاتا ہے لیکن پاکستان اور ہندوستان میں گدھوں کی تعداد جو 1980 تک چار کروڑ کے لگ بھگ تھی بتدریج کم ہو کر 19000 تک آن پہنچی ہے. گدھ چونکہ مردہ جانوروں کے علاوہ انسانی لاشوں کا بھی شکاری ہے اس لیے بادی النظر میں یہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ مردہ انسانوں کا گوشت رغبت سے کھانے والے گدھوں میں انسانی خصوصیات بھی پروان چڑھتی رہتی ہونگی. گدھ ہمیشہ اپنے گروہ جسے عرف عام میں "مافیہ" کہا جاتا ہے کے ساتھ مردہ جانوروں اور انسانی لاشوں پر لپکتے ہیں.تاریخ بتاتی ہے کہ ...