اللہ پہ توکل ہی کامیابی کا راستہ ہے....اور جو اللہ پر توکل کرتا ہے، اللہ اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے
انسانی زندگی میں دکھ، تکلیف، نقصان اور آزمائشیں آنا کوئی نئی بات نہیں۔ خاص طور پر جب انسان کاروبار سے وابستہ ہو یا معاشرے میں لوگوں کے درمیان زندگی گزار رہا ہو تو روزانہ کسی نہ کسی امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔ کبھی مالی نقصان، کبھی لوگوں کے رویّے، کبھی جذباتی دھچکے—یہ سب چیزیں انسان کو اندر سے توڑنے لگتی ہیں ۔ میں جب اللہ پر توکل کے بارے میں سوچتا ہوں تو ایک مثال بار بار ذہن میں آتی ہے، اور وہ ہے پین کلر۔ جب ہمیں کوئی چوٹ لگتی ہے یا شدید درد ہوتا ہے تو ڈاکٹر ہمیں پین کلر دیتے ہیں۔ اس دوا سے نہ تو زخم فوراً ختم ہو جاتا ہے اور نہ ہی مسئلہ ایک دم حل ہوتا ہے، مگر ہوتا یہ ہے کہ ہماری درد محسوس کرنے کی صلاحیت وقتی طور پر کم ہو جاتی ہے۔ درد اپنی جگہ موجود رہتا ہے، لیکن ہم اس قابل ہو جاتے ہیں کہ اسے برداشت کر سکیں۔ اسی دوران زخم کو ٹھیک ہونے کا وقت ملتا ہے، اور آہستہ آہستہ ہم نارمل زندگی کی طرف لوٹ آتے ہیں۔ بالکل یہی معاملہ سرجری یا کسی بڑے آپریشن کے بعد ہوتا ہے۔ شروع میں درد کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے، مگر پین کلرز اس شدت کو کم کر دیتے ہیں۔ وقت گزرتا ہے، زخم بھرنے لگتا ہے، اور مریض دوبارہ اپن...