اگر آپ کی کمر 38 انچ سے کم ہے تو اس مضمون کو مت پڑھیں....

موٹاپا بیگم کی مانند ہوتا ہے جس سے آپ خوف تو کھا سکتے ہیں جان نہیں چُھڑا سکتے کہتے ہیں موٹاپا بیگم کی مانند ہوتا ہے جس سے آپ خوف تو کھا سکتے ہیں جان نہیں چُھڑا سکتے کیونکہ یہ آپ کے بس کی بات نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔موٹاپا بیگم کی طرح دھوم دھڑکے سے تو نہیں آتا دبے پاؤں آتا ہے مگر جانے میں جوتے گھِسا دیتا ہے میری مانئے تو موٹاپے نام کی حقیقت کو تسلیم کیجئے. سیانے کہتے ہیں کہ موٹاپا اتنی بُری شے بھی نہیں اس کے ان گنت فائدے ہیں اُن سے لُطف اندوز ہو کر زندگی گذاریے. موٹے آدمی طبعاٗخوش مزاج ہوتے ہیں اردگرد کےماحول کو خوشگوار رکھتے ہیں اس کی واضع مثال وطن عزیز کے ایک مشہور و معروف سیاست دان ہیں جن کا نام لینے پر قدغنیں عائد ہیں جو ہر وقت چٹکلے چھوڑنے میں مثال نہیں رکھتے،گالی بھی دیں تو سامنے والا یہ کہنے پر مجبور ہوتا ہے.... واہ حضرت! کیا گالی دی ہے ،اُن کو تو روتا دیکھ کر بھی لوگوں کی بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ لوگ پہلے دل ہی دل میں ہنستے تھے کیونکہ بتیسی نکال کر ہنسنے کی صورت میں بتیسی ہاتھ میں آجانے کا بھرپور احتمال رہتا تھا۔ ہماری ناقص را...